الہ آباد۔ مرکزی حکومت کے سوچھ بھارت ابھیان میں اب مسلم نوجوان بھی اپنا
اہم رول ادا کر رہے ہیں ۔الہ آباد کے ابھرتے ہوئے آرٹسٹ قسیم فاروقی نے
اپنی پینٹنگ کے ذریعے ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں میں بیداری پیدا کرنے کے
لئے ایسی پیٹنگز بنانے کا آغاز کیا ہے۔ قسیم فاروقی اپنی پیٹنگز میں سوچھ
بھارت کا پیغام پیش کر رہے ہیں ۔
قسیم
فاروقی کا کہنا ہے کہ وہ اوران کی ٹیم مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر
پیٹنگز کے ذریعے عوامی بیداری کا کام کرے گی ۔ کچھ دنوں قبل علی گڑھ مسلم
یونیورسٹی کے طلبا نے بھی اسی طرح علی گڑھ جنکشن کو ایک نئی شکل دی تھی۔
انہوں نے وہاں صفائی کے ساتھ ساتھ اسٹیشن کی تمام دیواروں کو پینٹنگ سے
سجایا ہے۔ اس کی اس اسٹیشن سے گزرنے والے تمام مسافر تعریف کرتے ہیں۔